خلاف ورزی پر 2 گاڑ یاں بند‘ 21ہزار روپے جرمانہ

May 13, 2022


وہاڑی(نامہ نگار) سیکرٹری ڈی آر ٹی اے کامران انور نے ملتان روڈ پر پبلک ٹرانسپورٹ کی چیکنگ کی اس موقع پر 42گاڑیوں کو چیک کیا گیا اورخلاف ورزی پر 2 گاڑیوں کو بند کر دیا گیااور 21ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ سیکرٹری ڈی آر ٹی اے کامران انور نے  کہا کہ عوام کو حادثات سے بچانا ہماری اولین ترجیح ہے گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفیکٹس اور روٹ پرمٹ لازمی ہونے چاہئیں   بغیر لائسنس کے کسی کو بھی گاڑی چلانے کی ہر گز اجازت نہیں ہو گی۔

مزیدخبریں