قبرستان کی  دیوار منہدم‘   مویشی گھومنے لگے۔قبریں مسمار

May 13, 2022


میلسی (نامہ نگار ) میلسی شہر کے سب سے بڑے اور قدیمی قبرستان حضرت مخدوم بابا نتھے شاہ کی دیوار گرنے سے شہریوں نے قبرستان میں کوڑا کرکٹ پھینک کر قبروں کی بے حرمتی کرنا شروع کر دی مویشی اور آوارہ جانور قبرستان میں گھومنے لگے۔جس سے قبریں مسمار ہونے لگیں  شہر کا مرکزی قبرستان حضرت مخدوم بابا نتھے شاہ فلتھ ڈپو بن چکا ہے انتظامیہ نے  آنکھیں بند کر رکھی ہیں شہریوں ملک محمد سرور سعیدی،مرزا محمد سلیم قادری،راؤ عابد علی،محمد سرفراز احمد غوری،محمد صدیق بھٹی نے  احتجاج کر تے ہو ئے مطالبہ کیا ہے کہ دیوار کو فوری تعمیر کرا یا جا ئے۔

مزیدخبریں