سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں  سے معیشت آخری سانسیں لے رہی‘رانا عبدالرحمن خاں 

May 13, 2022


  خانیوال( خبر نگار)  مسلم لیگ (ن )کے رہنما سابق چیئرمین بلدیہ رانا عبدالرحمن خاں نے کہا کہ سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں اور نااہلیوں کے نتیجے میں قومی معیشت آخری سانسیں لے رہی ہے  ہر طرف تباہی کی داستانیں ہیں  عوام کو اس کا خمیازہ بھگتنا ہوگا ان حالات میں  فوری انتخابات کا مطالبہ کرنے والے درحقیقت ملک و قوم کو معاشی بحران کی مزید گہری کھائی میں دھکیلنا چاہتے ہیں انہوں نے  کہا کہ مسلم لیگ اور دیگر سیاسی جماعتیں  انتخابات سے نہیں بھاگ رہی لیکن حالات کا تقاضا ہے کہ انتخابی اور معاشی اصلاحات لا کر درپیش مسائل کو حل کیا جائے گا۔

مزیدخبریں