ملک میں مہنگائی کی حالیہ لہر تشویشناک سیاستدان متفقہ فیصلے کریں: شبیر بٹ

May 13, 2022

 گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے ضلعی راہنما شبیر بٹ نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی حالیہ لہر تشویشناک ہے ڈالر کاریٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے روپے کی قدر مسلسل گرنے سے ملک قرضوں کی دلدل میں مزید دھنستاچلا جا رہا ہے، سیاستدان باہمی اختلافات کو ایک جانب رکھ کر ملک اورعوام کی خاطر متفقہ فیصلے کریں انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی مسلسل بڑھتی چلی جارہی ہے اور مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کرنا بہت بڑا چیلنج ہے اور سیاسی محاظ آرائی سے ملک کا مزید نقصان ہو رہا ہے ملک مزید سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

مزیدخبریں