حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی+نامہ نگار) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حافظ آباد بلال ظفر شیخ کی خصوصی کاوش سے ڈی ٹی او حافظ آباد طارق محمود ہنجرا نے 13 تھرمل پرنٹر چالا ن ٹریفک پولیس افسروں کے حوالے کئے جس سے حافظ آباد میں باقاعدہ طور پرای چالاننگ کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ چالا ن کی ادائیگی میں عوام الناس کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔دوسری طرف سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی حافظ آباد محمد عاد ل سہیل کا اوورچارجنگ، اوورلوڈنگ، بغیر روٹ پرمٹ اور فٹنس سرئٹیفیکیٹ اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے تحصیل پنڈی بھٹیاں میں 3گاڑیوں کو بند کردیا جبکہ مجموعی طور پر51ہزار500روپے جرمانہ عائد کیا جو ان سے موقع پر ہی وصول کرلیا گیا۔ سیکرٹری آر ٹی اے نے کہاکہ پبلک ٹرانسپورٹ میں مقررہ کرایہ نامہ پر ہر صورت عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ شہری اوورچارجنگ کی شکایات ڈی سی آفس میں کرواسکتے ہیں جن کا فوری ازالہ کیا جائے گا۔
حافظ آباد میںای چالان کا آغاز،تھرمل پرنٹر پولیس کے حوالے
May 13, 2022