گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کے پیشِ پورے پنجاب میں ہیڈکانسٹیبلان کو اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی دی گئی جس کے تحت گوجرانوالہ ریجن کے 17 ہیڈ کانسٹیبلان کو اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی دی گئی ترقی پانے والوں میں گوجرانوالہ سے محمد عمران جالب، عمران نوازچیمہ ، احتشام الدین، مبشر کھرل، گجرات سے ڈاکٹر تنویر اختر، احسان اللہ بٹ ،محمد عدنان سیالکوٹ سے رانا سمیع اللہ، محمد رضوان بٹ ،سجاد رضا شاہ حافظ آباد سے ندیم پرویز، محمد عرفان، عمر فاروق گجر نارووال سے طیب مختار، شہزاد مجیدطورجبکہ منڈی بہاوالدین سے طاہر شہزاد اور نصیر احمد شامل ہیں ایس ایس پی پٹرولنگ گوجرانوالہ ریجن محمد وسیم ڈار نے ترقی پانے والے افسروں کو رینکس لگائے اورمبارکباد دی اور کہا کہ بہترین کارکردگی کرنے والے پولیس افسر و جوان محکمہ میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور محکمہ میں کرائم کے انسداد میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔