مئی کا جلسہ، موبلائزیشن کمیٹی قائم ،ڈاکٹر طاہر علی شہزاد کنوینئر مقرر

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف نے 18 مئی کو ہونے والے تاریخی جلسہ عام کے حوالے سے موبلائزیشن کمیٹی بنا دی جس کا کنوینئر سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف ڈاکٹر طاہر علی شہزاد کو بنایا گیا ہے جبکہ ممبران میں ملک ندیم احمد خرم شہزاد کھوکھر آصف علی انصاری اور ملک عبد الرحمن واجد شامل ہیں موبلائزیشن کمیٹی کے کنوینئر ڈاکٹر طاہر علی شہزاد نے کہا ہے ملک میں عظیم لیڈر عمران خان کی زیر قیادت حقیقی آزادی کی تحریک اس وقت اپنے عروج پر ہے پوری قوم جاگ اٹھی ہے اور ہر قیمت پر حقیقی آزادی چاہتی ہے قوم نے فیصلہ کرلیا ہے کہ وہ امپورٹڈ حکومت کو کسی صورت برداشت نہیں کرے گی 18 مئی کو گوجرانولہ میں منعقدہ جلسہ اسی ضمن کی ایک کڑی ہے ہم اس جلسہ کو تاریخی بنانے کے لیے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کرکے قوم کو موبلائز کریں گے اور عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر جلسہ گاہ کا رخ کر کے امریکی غلاموں اور ایجنٹوں کو واضح پیغام دے گا کہ ہمیں کسی صورت غلامی قبول نہیں۔

ای پیپر دی نیشن