iگرمی کی شدید لہر خطرناک، دوپہر کوگھر سے باہر نہ نکلیں: ڈاکٹرمنظور سیال

May 13, 2022

علی پورچٹھہ(نامہ نگار)گرمی کی شدید لہر بچوں اور بڑوں کیلئے خطرناک شہری احتیاط کا دامن تھامے رکھیں اور دوپہر کے وقت غیر ضروری گھر سے باہر نہ نکلیں علی پورچٹھہ میڈیکل ایسوسی ایشن نے شہریوں کو احتیاط برتنے کے لیے آگاہی مہم کا آغاز کر دیا ۔  عوام الناس کے نام اپنے پیغام میں  پی ایم اے کے رہنمائوں ڈاکٹر منظور احمد سیال ڈاکٹر شاہد حسین ڈاکٹر محمد اسلم کلیر ڈاکٹر جرار حیدر نقوی ڈاکٹر حمزہ چٹھہ اور ڈاکٹر سلمان عبداللہ ڈار نے کہا ہے کہ جسم کا درجہ حرارت برقرار رکھنے کے لیے پانی  کا زیادہ استعمال رکھا جائے،سر اور گردن کو سفید سوتی یا ململ کے کپڑے سے ڈھانپیں، بچوں اور بڑوں کو غیر ضروری گھروں سے باہر نہ نکلنے دیا جائے ڈائریا اور قے کی صورت میں نمکیات کی کمی مہلک ہو سکتی ہے فوری طور پر اوآر ایس  کااستعمال کیا جائے ایسے تمام کاموں سے پرہیز برتا جائے جس سے جسم کا اضافی پسینہ خارج ہو ۔

مزیدخبریں