سب مل کرموذی تھیلسیمیا،ہیموفیلیا کے خلاف جنگ لڑیں گے:شعیب بٹ 

May 13, 2022

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)گوجرانوالہ چیمبرکے صدر محمد شعیب بٹ نے سندس فائونڈیشن کے تمام اداروں کو اللہ کی ایک بڑی نعمت قرار دیا ہے بلاشبہ یہ ادارے تھیلسیمیا،ہیموفیلیاسے متاثرہ بچوں کو ہمہ وقت خون مہیا کر کے انہیں جینے کی نئی امید میسر کر رہے ہیں۔گوجرانوالہ سندس فائونڈیشن کے چیئرمین حاجی سر فرازاحمد کی کاوشیش ناقابل فراموش ہیں۔میں ان کی بہترین کاوشوں پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔ان خیالات کا اظہار انہوںسینئرنائب صدر آفاق ایوب اور وقاص افضل نائب صدر کی طرف سے سندس فائونڈیشن کے بچوں کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانے سے خطاب کے دوان کیا۔انہوںنے تھیلسیمیا ،ہیموفیلیا سے متاثرہ تمام مریضوں اور ان کے لواحقین کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہا کہ ہم سب مل کر اس موذی مرض کے خلاف جنگ لڑیں گے۔ہمارا بھرپور تعاون آپ سب کے ساتھ ہے۔اس موقع پر اراکین مجلس عاملہ ،سابق صدر اخلاق احمد بٹ،خواجہ خالد حسن ،خواجہ ضرارکلیم ،سعید احمد،اظہر اسلم کے علاوہ دیگر کاروباری شخصیات موجود تھیںمحمد شعیب بٹ  نے کہا کہ  خطرناک بیماری سے بچنے کیلئے اپنے بچوں کا شادی سے قبل تھیلسیمیا ٹیسٹ کروانا بہت ضروری ہے ۔تھیسیمیا کے ٹیسٹ کی سہولت بالکل فری دستیاب ہے ۔ انہوںنے کہا کہ چونکہ تھیلسیمیا ،ہیموفیلیا کے مریضوں کو مہینے میں دو مرتبہ خون کی ضرورت ہوتی جبکہ رمضان المبارک اور تعلیمی ادارے جو کہ گرمیوں میں بند ہو جاتے ہیں اس دوران ان کو خون کی دستیابی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے لہٰذا تمام شہریوں سے اپیل کی جاتی ہے اس طرح خصوصی توجہ دیں ۔نیز مستقبل میں چیمبرآف کامرس اور سندس فائونڈیشن کے رابطہ کو مضبوط کرنے کیلئے دونوں اداروں کے مابین مفاہمتی یاداشت کی جائے گی ۔

مزیدخبریں