ڈی جی آئی ایس پی آر کا بیان فوج کے اندر کی سوچوں کی ترجمانی ہے،شیخ رشید

بلاول بھٹو زرداری کو ایک وزیر مارشل لاء کی دھمکی دیتا ہے جو بھونڈا مذاق ہے،ٹویٹ

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چھٹی مرتبہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا یہ بیان فوج کے اندر کی سوچوں کی ترجمانی کرتا ہے۔ ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے جمعہ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری کو ایک وزیر مارشل لاء کی دھمکی دیتا ہے جو بھونڈا مذاق ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف ، آصف علی زرداری اورمریم نواز نے فوج کو نشانے پر رکھا ہوا ہے۔سٹاک ایکسچینج بیٹھ رہی ہے، ریزرو آدھے رہ گئے ہیں، ڈالر200روپے کا ہونے جارہا ہے، ملک ڈیفالٹ بھی ہوسکتا ہے، ایک حل ہے کہ عبوری حکومت بنائی جائے اور الیکشن کرائے جائیں، ورنہ ملک سری لنکا کے حالات کی طرف جاسکتا ہے۔ ا نہوں نے کہا کہ پھر کس کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا اور جھاڑو پھر جائے گا۔ 

ای پیپر دی نیشن