شمالی کوریا میں کورونا وائرس سے پہلی موت کی تصدیق، پونے دو لاکھ کے قریب افراد قرنطینہ

شمالی کوریا نے ملک میں کورونا وائرس سے پہلی موت کی تصدیق کی ہے ،شمالی کوریا میں کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے باعث پونے دو لاکھ کے قریب افرادکورونا وائرس کے اومیکرون ویرینٹ کا شکار ہو چکے ہیں۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی "کے سی این اے "نے بتایا کہ اپریل کے آخر سے ملک میں ہلاکت خیز بخار کے پھیلاﺅ کی وجہ کی شناخت نہیں ہو سکی تھی جبکہ 6افراد ہلاک ہوگئے ہیں جن میں سے ایک کی موت اومیکرون کے سب ویرینٹ "بے اے ۔2 "سے ہوئی ہے۔ ایجنسی نے بتایا کہ ملک میں جمعرات 12مئی کو 18ہزار افراد کورونا بخار میں مبتلا ہوئے اور اب تک ایک لاکھ 87ہزار 800افراد قرنطینہ میں ہیں اور زیر علاج ہیں۔ کے سی این اے نے بتایا کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے کوروا وائرس کی وبا سے بچاﺅ کے لیے ایمرجنسی نافذ کرنے والے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور کہا کہ اگر اومیکرون سے اموات میں اضافہ ہوا تو ممکن ہے کہ شمالی کوریا چین سے مدد طلب کرے۔ دوسری جانب چین نے کہا ہے کہ وہ کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاﺅ کو روکنےکے لیے شمالی کوریا کی مدد کے لیے تیار ہے۔

ای پیپر دی نیشن