متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیا ن 73سال کی عمر میں انتقال کرگئے

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیا ن 73سال کی عمر میں انتقال کرگئے، متحدہ عرب امارات کا چالیس روز سوگ کا اعلان کر دیا گیا، تفصیلات کے مطابق جمعہ کو اماراتی صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیا ن 73سال کی عمر میں انتقال کرگئے،شیخ خلیفہ بن زید النہیان 1948ءمیں پیدا ہوئے،وہ 3نومبر 2004ءسے متحدہ عرب امارات کے حکمران تھے،شیخ خلیفہ متحدہ عرب امارات کے دوسرے صدر اور شیخ زید کے سب سے بڑے بیٹے تھے،شیخ خلیفہ نے متحدہ عرب امارات کےلئے پہلا اسٹرٹیجک منصوبہ بنایا،شیخ خلیفہ بن زیدالنہیان کے دور حکومت میں متحدہ عرب امارات نے تیز رفتار ترقی دیکھی،شیخ خلیفہ بن زیدالنہیان نے متحدہ عرب امارات کی ترقی اور خوشحالی کےلئے کردار ادا کیا۔ ان کے انتقال پر متحدہ عرب امارات نے چالیس روز سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...