عمران خان کا یو اے ای کےصدرشیخ خلیفہ بن زیدالنہیان کی وفات پراظہار افسوس

سابق وزیراعظم عمران خان  نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔تفصیلات کے  مطابق  سابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کے انتقال کے بارے میں جان کر  بہت افسوس ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ  شیخ خلیفہ بن زاید النہیان  پاکستان کے عظیم دوست اور اپنے عوام کے وژنری لیڈر تھے۔ان کا کہنا تھا کہ  ہم یو اے ای کی حکومت اور عوام کے لئے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، اللہ مرحوم کی روح کو سکون دے!۔

 Truly saddened to learn of the passing of Sheikh Khalifa bin Zayed Al Nahyan President of the UAE & Ruler of Abu Dhabi. He was a great friend of Pakistan & a visionary leader of his people. My heartfelt condolences & prayers go to the Royal family & the Emirati people.

ای پیپر دی نیشن