مردان:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے مردان میں جلسے سے خطاب کرت ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے عام انتخابات کی تاریخ نہیں دی تو جو سمندر اسلام آباد آ رہا ہے وہ سب بہا لے جائے گا۔انہوں نے الیکن کمیشن کے کردار پر بھی بات کی اور کہا کہ الیکشن کمیشن منحرف اراکین کے لیے قوانین ڈھونڈ رہا ہے تا کہ ان کو بچایا جاسکے۔مزید بولے کہ موجودہ چیف الیکشنر کمیشن کے ہوتے ہوئے ملک میں صاف اور شفاف انتخابات نہیں ہوسکتے۔
بوولے جب سازش کا پتہ چلا تو نیوٹرلز تک شوکت ترین کے زریعے بات پہنچائی لیکن افسوس ہے کہ کسی نے بات نہ سمجھی بتایا تھا کہ ملک کی معیشت تباہ ہوجائے گی۔
اپنے دور حکومت کے بارے میں کہا کہ ہمیں سب سے زیادہ خسارہ ملا ہم نے دوست ممالک سے قرضے لیے اور ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ۔انہوں نے تباہ حال ملک ہمیں دیا تھا۔ہم نے ایکسپورٹس سمیت ٹیکس بھی ریکارڈ جمع کیا۔میڈیا پر بھی تنقید کی اور کہا کہ اب میڈیا مہنگائی پر کیوں خاموش ہے؟
مردان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ اسلام آباد سیاست کے لیے نہیں انقلاب کے لیے بلا رہا ہوں، چوروں کے ٹولے کو پیغام ہے، مفرور، بز دل اور ڈاکو جو لندن میں بیٹھا ہے وہ بھی سن لے، سزا یافتہ، مفرور اور ڈاکو تم نے نہیں قوم نے پاکستان کی قیادت کے فیصلے کرنے ہیں، پاکستان کو امریکی غلاموں اور ڈاکوؤں کے ٹولے تھری اسٹوجس سے آزاد کرنا ہے، شریف اور زرداری بڑی بیماری، ڈیزل سے پاکستان کو نجات دلانی ہے، ڈیزل نے آتے ساتھ ہی وہ وزارت پکڑی جس میں سب سے زیادہ پیسہ بنے گا۔عمران خان نے کہا کہ ملک کی قیادت کون کرے گا؟ فیصلہ کوئی مفرور نہیں عوام کریں گے، پاکستان کی توہین کی گئی ہے، امریکا میں ایک چھوٹا سا نوکر ہمارے سفیر کو بلاتا ہے، کہتا ہے کہ عمران خان کو نہ ہٹایا تو پاکستان کو بہت نقصان پہنچے گا، کیا ہم امریکیوں کے غلام ہیں ان کے نوکر ہیں۔