مہنگائی کی شرح 15اعشاریہ 85 فیصد تک پہنچ گئی:ادارہ شماریات

May 13, 2022 | 22:50

اسلام آباد: ملک میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے  سالانہ بنیادوں پر گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح 15اعشاریہ 85 فیصد تک پہنچ گئی۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کی گئی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں حالیہ ہفتے چھ کی قیمتوں میں کمی جب کہ سترہ اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہی۔ رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے ملک میں 28 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔آج اوگرہ کی جانب سے ایل این جی کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔

https://www.nawaiwaqt.com.pk/13-May-2022/1547102

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران آٹے کے تھیلے میں سب سے زیادہ یعنی 41.78 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اس کے علاوہ چکن کی قیمت میں بھی 12.13 فیصد ہوا جب کہ آلو کی قیمت میں 7.04 فیصد، انڈوں میں 5.08 فیصد اور مسور کی دال کی قیمت میں 4.79 فیصد اضافہ ہوا۔

وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سالانہ بنیادوں پر دیکھا جائے تو گزشتہ ہفتے کے دوران پچھلے سال کی نسبت پیاز، ٹماٹر، لہسن اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا جبکہ ایل پی جی کی قیمت میں گزشتہ ہفتے کمی آئی لیکن گزشتہ سال کے مقابلے میں اب بھی زیادہ ہے۔

مزیدخبریں