لاہور(کامرس رپورٹر )پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے صوبائی وزیر صنعت و تجارت و توانائی ایس ایم تنویر کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس گندم خریداری کے حوالے سے مارکیٹ کو اوپن کرنے، نجی شعبہ کوگندم کی درآمد کی اجازت دینے اور فلور ملوں کو پرمٹوں کے اجراء کا مطالبہ کیا ہے۔پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عاصم رضا احمد کی قیادت میں وفد کی اجلاس میں شرکت اس موقع پر سیکرٹری خوراک خرم زمان وٹواور متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ اجلاس میں فلور ملوں کو گندم کی فراہمی، مارکیٹوں میں آٹے کی سپلائی، قیمتوں اور دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر نے کہا کہ آٹے کی مارکیٹوں میں وافر سپلائی کے حوالے سے حکومت اور فلور ملز ایک پییج پر ہیں۔ فلور ملز نے جو مسائل اٹھائے ہیں وزیر اعلیٰ کے سامنے رکھوں گا۔ فلور ملز کے جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس سال گندم کی فی ایکڑ پیداوار کافی بہتر ہے۔ گندم کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا جاری ہے۔ مارکیٹوں میں آٹے کی وافر سپلائی اور قیمتوں میں استحکام کیلئے ہر ضروری اقدام کریں گے۔