ملک کیلئے کوئی صحیح حل تلاش کریں ‘جاوید میانداد ‘محمد حفیظ کی خصوصی اپیل

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملکی صورتحال کو پیش نظر رکھتے ہوئے سابق کپتان جاوید میانداد اورمحمد حفیظ نے خصوصی اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ  عام پاکستانی کی حیثیت سے میں پرامن اور رہنے کیلئے پرسکون معاشرہ چاہتے ہیں ۔ صرف معروف ریٹائرڈ ججز، مسلح افواج کے ریٹائرڈ سینئر افسران، میڈیا کے اینکر  پرسنز، ریٹائرڈ فارن سیکرٹریز، اعلیٰ کاروباری شخصیات اور سابق کرکٹرز کو ہی ہاتھ ملا کر آرمی چیف اور عمران خان سے ملنا چاہیے تھا اور  اختلافات کو پگھلانے کیلئے آئس بریکر کا کام کرنا چاہیے تھا۔ سول سوسائٹی کو اب کام کرنا چاہیے اور فوج اور عمران خان کے درمیان خلیج کو ختم کرنا چاہیے، تمام سٹیک ہولڈرز سے عاجزانہ گزارش ہے کہ اپنے پیارے ملک پاکستان کے حل کیلئے کوئی صحیح حل تلاش کریں۔

ای پیپر دی نیشن