اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ملک میں انٹر نیٹ سروس بحال کر دی گئیں۔ وزارت داخلہ کی ہدایت پر پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سروس بحال کر دی۔ واضح رہے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد پرتشدد مظاہروں کے باعث ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی تھی۔ مزید برآں پنجاب بھر میں دفعہ 144 میں 4 روز کی توسیع کر دی گئی ہے۔
انٹرنیٹ
انٹرنیٹ سروس بحال، پنجاب، دفعہ 144 میں 4 روز کی توسیع
May 13, 2023