اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ اجلاس طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس پیر کو پارلیمنٹ ہا¶س میں ہوگا۔ عدالتی فیصلوں سمیت مختلف امور زیر غور آئیں گے۔ لیگل ٹیم حکومت کو آئینی و قانونی آپشنز پر بریفنگ دے گی۔