اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی سے انٹرویو میں کہا ہے کہ عمران خان کی ضمانت ہار جیت کا معاملہ نہیں ہے۔ عمران خان کا اپنے کارکنوں کے نام بیان تھا کہ میری گرفتاری پر آپ لوگوں نے یہ کرنا ہے۔ عمران خان باقاعدہ ایک ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔ وہ ہماری آرمڈ فورسز کو ٹارگٹ کر رہے ہیں۔ اسی حکمت عملی کے تحت عمران خان کے کارکن کام کر رہے ہیں۔ جو مذاکرات شروع کئے گئے ان میں پی ٹی آئی انٹرسٹڈ نہیں تھی۔ اس لئے ان مذاکرات کی پہلے دن سے ناکامی نظر آ رہی تھی۔ انہوں نے براہ راست ملکی سلامتی پر حملے کئے ہیں۔ محاذ آرائی میں بات چیت نہیں ہوتی۔ اگر وہ سمجھتا ہے کہ اس طرح بلیک میل کرکے اقتدار لے سکتا ہے تو ایسا نہیں ہوگا۔ گن پوائنٹ پر اقتدار نہیں لیا جاتا۔ عمران افسران پر اٹیک کرنا چاہتے ہیں۔