ایک پاپولسٹ سیاسی افسانے نے سیاست کو یرغمال بنا رکھا ہے : بلاول 

May 13, 2023

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے آئین کی گولڈن جوبلی منانے کے لیے ایک ماہ تک جاری رہنے والی سرگرمیاں کامیابی سے منعقد کرنے پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کا شکریہ ادا کیا اور انہیں مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے آپ کو ان چیلنجوں کے توسط سے متعارف نہیں کرتے ہیں جن کا ہمیں سامنا کرنا پڑتا ہے بلکہ ہم چیلنجوں کا مقابلہ کس طرح کرتے ہیں یہ ہمارا تعارف ہے۔ آمروں کی جانب سے آئین کو پامال کرنے کے باوجود آخری فتح ہمیشہ پاکستانی عوام کی ہوئی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جمہوریت کے تسلسل کا سہرا پاکستانی عوام کو جاتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی نے کبھی قانون کو اپنے ہاتھ میں نہیں لیا بلکہ اس نے ملک کی خاطر تین نسلوں کی قربانیوں کو ترجیح دی۔ ہمیشہ جمہوری راستے کا انتخاب کیا ہے۔ اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایک پاپولسٹ سیاسی افسانے نے سیاست کو یرغمال بنا رکھا ہے جس سے پاکستان کے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ پاکستان کے عوام تشدد کو ہمیشہ مسترد کرتے ہیں، چاہے وہ کسی بھی شکل میں ہو یا کسی نعرے کے تحت شروع کیا گیا ہو۔ پاکستان کے عوام اور سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ، سپیکر اور تمام ریاستی اداروں پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔ امن و امان کی حالیہ صورتحال تشویشناک ہے کیونکہ بعض غیر جمہوری عناصر ملک کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ آئین کو فوجی آمروں نے بغیر کسی پچھتاوے کے روند دیا جسے عوام کی جدوجہد سے شکست

مزیدخبریں