چندی گڑھ: مودی کی ماہانہ تقریر نہ سننے پر36طالبات ایک ہفتے کیلئے ہوسٹل میں قید

May 13, 2023

چندی گڑھ(اے پی پی)بھارتی شہر چندی کے پوسٹ گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ (پی جی آئی ایم ای آر)کی انتظامیہ نے نرسنگ کی 36 طالبات کو وزیر اعظم نریندر مودی کی ماہانہ ریڈیو تقریرمن کی بات نہ سننے پر ایک ہفتے کے لیے ہاسٹل چھوڑنے سے روک دیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابقپی جی آئی ایم ای آر انتظامیہ نے اپنے ایک تحریری حکمنامے میں نرسنگ کے تمام طالبات کو ہدایت کی تھی کہ وہ 30اپریل کو نشر ہونے والی نریندر مودی کی من کی بات کی 100ویں قسط سننے کیلئے کیمپس میں لازمی موجود رہیں تاہم 36طالبات نے تقریر نہیں سنی جس پر انتظامیہ نے بطور سزا انہیں ایک ہفتے کیلئے ہوسٹل سے باہر جانے سے روک دیا۔

مزیدخبریں