آذربائیجان، آرمینیا کے درمیان پھر سرحدی جھڑپیں، گولہ باری

نگورنو کاراباخ (نوائے وقت رپورٹ) آذربائیجان اور آرمینیا کی افواج کے درمیان سرحد پر ایک بار پھر جھڑپیں شروع ہوگئیں اور دونوں جانب سے گولہ باری کی جا رہی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آرمینیا نے آذربائیجان پر ڈرون حملے کا الزام عائد کیا ہے جس میں 2 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ جوابی کارروائی میں مخالف فوج کے اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ گزشتہ روز آذربائیجان نے بھی آرمینیا پر سرحد کی خلاف ورزی اور گولہ باری کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ سرحدی جھڑپوں میں آذربائیجان کا ایک فوجی ہلاک اور چار زخمی ہوگئے تھے۔ آرمینیا کے وزیراعظم نکول پشینیان اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے کل اتوار کو برسلز میں یورپی یونین کونسل کے صدر چارلس مشیل کی قیادت میں امن مذاکرات میں شرکت کرنا ہے تاہم اب یہ مذاکرات کھٹائی میں پڑتے نظر آرہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن