برطانوی پارلیمنٹ کے ممبران کی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات

May 13, 2023

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)برطانوی پارلیمنٹ کے ممبران ایم پی مسٹر خالد محمود، ایم پی  طاہر علی اور ایم پی  محمد یاسین نے  وفاقی وزیر خزانہ اور ریونیو سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار اور ممبران پارلیمنٹ یو کے ہاؤس آف کامنز نے پاک برطانیہ دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خزانہ نے دونوں ممالک کے درمیان دوستی کی سطح پر اطمینان کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے درمیان موجودہ تعاون مستقبل میں مزید مضبوط ہوگا۔

مزیدخبریں