لاہور (کامرس رپورٹر) پنجاب کی فلور ملوں کے صوبائی حکومت سے مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں جس کے بعد فلور ملوں نے دس مئی سے جاری 4 گھنٹے کی علامتی ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا۔ چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب افتخار احمد مٹو کے مطابق وزیر صنعت پنجاب ایس ایم تنویر نے مذاکرات کے دوران فلور ملوں کے تمام مطالبات مان لئے ہیں۔ چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب افتخار احمد مٹو کے مطابق کسی بھی ڈویژن کے اندر گندم کی نقل و حمل کی اجازت ہوگی جبکہ صوبے بھر میں آٹے کی نقل و حمل کی اجازت مل گئی ہے۔ راولپنڈی اور لاہور اضلاع کو بہاولنگر سے گندم کی خریداری کی اجازت مل گئی ہے۔