فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) عدالت عظمیٰ اور عدالت عالیہ اسلام آباد کے فیصلوں کے خلاف پاکستان مسلم لیگ(ن) کی جانب سے شہر میں مظاہرے اور دھرنے شروع کر دیئے۔ شہر کے داخلی خارجی راستوں کو بند کردیا۔ موٹروے کو کنٹینرز لگا کر بند کردیا گیا۔ شہری شدید مشکلات سے دوچار ہوگئے۔ (ن) لیگی مظاہرین کا کہنا ہے کہ عدالت کے جانب دارانہ رویے نے ثابت کردیا ہے کہ عدالتیں ایماندار نہیں بلکہ عمراندار ہیں۔ مقامی لیگی قیادت کا کہنا ہے پی ڈی ایم قیادت کی جانب سے سوموار کو سپریم کورٹ کے سامنے مظاہرے اور دھرنے میں شرکت کے لئے فیصل آباد سے لاکھوں افراد شرکت کریں گے۔ دھرنا پرامن ہوگا اور پی ٹی آئی غنڈہ گرد جماعت ہے۔ ہم ثابت کریں گے کہ پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں پرامن ہیں۔
عدالتی فیصلے: فیصل آباد میں (ن) لیگ کے مظاہرے اور دھرنے‘ موٹروے بند
May 13, 2023