قصور (نمائندہ نوائے وقت) پتوکی میں چار اوباش ملزموں نے راشن دلانے کے بہانے ایک حویلی پر بلا کر دو لڑکیوں کو مبینہ طور اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ محلہ جوئیاں پھولنگر کی رہائشی (ط) نے تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ چار نامعلوم افراد جو سامنے آنے پر پہچان سکتے ہیں نے فلاحی ادارے کا بتا کر راشن دلانے کے بہانے پتوکی لاہور اڈا پر بلایا، میں اپنی ایک اور غریب سہیلی فرحی کو بھی ساتھ لے گئی۔ وہاں سے نامعلوم ایک گاڑی میں بٹھا کر ہمیں ایک نامعلوم حویلی میں لے گئے۔ ہمیں ایک کمرے میں بند کردیا اور اسلحہ کے زور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ رات آٹھ بجے ہمیں لالہ پاک کالونی کے پاس پھینک کر فرار ہوگئے ہیں۔ ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔ تفتیش شروع کر دی گئی۔
پتوکی: راشن دینے کے بہانے 2 لڑکیوں سے مبینہ اجتماعی زیادتی
May 13, 2023