کوئٹہ(آئی این پی)کمشنر مردم شماری بلوچستان نور احمد پرکانی نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل مردم شماری کا 99فیصد کام مکمل کر لیا گیا اور اب تک صوبے کی آبادی 2کروڑ 6 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے جب کہ کوئٹہ کی آبادی 24لاکھ 84 ہزار سے زائد ہوگئی ہے،نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں کمشنر مردم شماری بلوچستان نور احمد پرکانی نے کہا کہ بلوچستان میں مردم شماری کا عمل 99فیصد مکمل کر لیا گیا، پشین، لسبیلہ اور کوئٹہ میں چند بلاکس میں کام جاری ہے، اس کے علاوہ اجتماعی مقامات جن میں ہاسٹل، تھانے، مدارس، جیل شامل ہیں وہاں بھی مردم شماری کی جارہی ہے جو 15مئی تک مردم شماری کا کام مکمل کرلیں گے،کمشنر مردم شماری نے بتایا کہ بلوچستان کی آبادی میں 83لاکھ کا اضافہ ہوا ہے، صوبے میں اب تک 2کروڑ 6لاکھ نفوس کو گنا جاچکا ہے جب کہ کوئٹہ کی آبادی 24لاکھ 84ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔
بلوچستان کی آبادی 2کروڑ 6لاکھ سے تجاوز کر گئی
May 13, 2023