ملتان (نوائے وقت رپورٹ) ملتان میں فیکٹری کے کنویں میں گر کر چار مزدور جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق مزدوروں کی لاشیں نشتر ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔ دریں اثناء رانی پور میں کار سواروں نے موٹرسائیکل پر فائرنگ کر دی جس سے موٹرسائیکل سوار خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے۔
ملتان: فیکٹری کنویں میں گر کر 4 مزدور جاں بحق
May 13, 2023