اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اسلام آباد میں کورال کے علاقے میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیبل شہید ہو گیا۔ پولیس کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل احمد یار تھانہ کرپا میں تعینات تھے۔ ملزمان فائرنگ کے بعد وقوعہ سے فرار ہو گئے جن کی تلاش کیلئے پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ شہید کانسٹیبل کی لاش پمز ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔