لاہور (خبرنگار) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد امیر بھٹی نے لاہور ہائی کورٹ میں زیر التواء فیملی مقدمات کو جلد نمٹانے کے لئے ہدایات جاری کر دیں۔ چیف جسٹس محمد امیر بھٹی کی جانب سے جاری ہدایات کی روشنی میں لاہور ہائی کورٹ میں زیر التواء تمام فیملی مقدمات کو جلد سماعت کے لئے فکس کردیا گیا ہے تاکہ ان مقدمات کے جلد فیصلے کئے جا سکیں۔ زیر التواء مقدمات میں بچوں کی حوالگی، طلاق، جہیز اور گارڈین شپ سمیت دیگر فیملی مقدمات شامل ہیں۔