شرقپورشریف( نامہ نگار) مسلمانوں کا اجماعی عقیدہ ہے کہ رسول اکرم اللہ تعالی کے آخری نبی اور رسول ہیں آپ کے بعد قیامت تک کے لیے کوئی نبی نہیں آئے گا نبوت کا دروازہ بند ہو چکا ان خیالات کا اظہار صاحبزادہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ شرقپور شریف صاحبزادہ میاں محمد صالح شرقپوری نے جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے کیا انہوں نے مزید کہا قران راہ ہدایت ہے اور یہ باعث شفاءونجات ہے قرآن سے دوری مشکلات کاسبب ہے قرآن کو گھر کی بجائے دل میں سجانے کی اشد ضرورت ہے قرآن سے رجوع دنیااور آخرت میں سکون کاعمل ہے۔
قرآن سے دوری مشکلات کاسبب ہے :میاں صالح شرقپوری
May 13, 2023