شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی) پیپلز پارٹی کے ڈوثیرنل نائب صدر و امیدوار پی پی 140 چوہدری منیر قمر واہگہ نے کہا کہ تحریک انصاف والے اپنے جلسے جلوسوں میں اپنی ساڑھے تین سالہ حکومتی کارکردگی کیوں نہیں بتاتے انہوں نے تو اعلان کیا تھا کہ اپنی حکومت کے ہر سو دنوں کے بعد اپنی کارکردگی بذریعہ میڈیا عوام کو بتایا کریں گے مگر ایک سال ہو گیا ان کو کرسی سے اترے ہوئے لیکن آج کے دن تک بھی انہوں نے اپنی کارکردگی کا ایک بھی کارنامہ عوام کو نہیں بتایا،میڈیا سے گفتگو کرتے چوہدری منیر قمر وہگہ نے کہا کہ اصل بات تو یہ ہے کہ ان کے پاس سواے چکنی چوپڑی باتوں کے کارکردگی بتانے کو ہے ہی کچھ نہیں اگر انہوںنے ساڑھے تین سالہ حکومت میں کوئی ایک بھی کارنامہ سرا نجام دیا ہوتا تو اب تک انہوں نے آسمان سر پر اٹھا لینا تھا۔
تحرےک انصاف کے پاس سوائے باتےں کرنے کے اور کچھ نہےں :منیر قمر واہگہ
May 13, 2023