ننکانہ صاحب(نامہ نگار)ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ محکمے اپنے سازوسامان کوپیشگی تیاررکھیں، کسی بھی ہنگامی صورتحال پر قابو پانے کے لیے تمام ادارے متحرک ہیں،ضلعی انتظامیہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ میاں رفیق احسن نے ان خیالات کا اظہار ممکنہ سیلابی صورتحال کے دوران استعمال ہونےوالی مشینری کا جائزہ لیتے کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمر جنسی افسر ریسکیو1122اکرم پنوار نے ممکنہ سیلابی صورتحال کے دوران استعمال ہونے والی تمام تر مشینری سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ کو تفصیلی بریفنگ دی ۔