شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے سینئر رہنما بزرگ سیاستدان چوہدری مشتاق احمد ورک آف کلہ نے کہا کہ ساری قوم عمران خان کی رہائی پر مبارکباد اور خراج تحسین کی حقدار ہے جس نے تاریخی جدوجہد کی اور اپنا شاندار احتجاج ریکارڈ کرایا ہر گلی کوچے میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ عمران خان قوم کی ریڈ لائن ہیں جنہیں جبر و استبداد کا نشانہ بنایا جانا قابل قبول نہیں، عمران خان کی رہائی سے انصاف کی بالادستی یقینی ہوئی ہے، احتجاج کے نام پر توڑ پھوڑ بھونڈی سازش ہے جس کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے چوہدری عمر مشتاق ورک کے ہمراہ اپنی رہائشگاہ پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے کیا۔
پوری قوم عمران خان کی رہائی پر مبارکباد کی حقدار ہے : چوہدری مشتاق
May 13, 2023