شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف پی پی 139 کے امیدوار چودھر ی اویس عمر ورک نے مرکزی مسلم لیگ کے سینئر رہنما چودھری شہزاد علی ورک کے ہمراہ بتی چوک میں عمران خان کی رہائی کی خوشی میں شہریوںاور پارٹی کارکنان میں مٹھائیاں تقسیم کیں اس موقع پر کارکنوںنے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور عمران خان ،عدلیہ کے حق میںنعرے بازی بھی کی اس موقع پر خطاب کرتے چودھری اویس عمر ورک نے کہاکہ بڑی عدالت کے بڑے فیصلہ نے پاکستان کو بڑے بحران سے بچالیا ہے موجودہ حالات میں عدلیہ کا کردار پاکستان کی تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھاجائیگا عمران خان کی رہائی سے پاکستان کی اندرونی وبیرونی دشمنوں کی تمام سازشیں ناکام ہوگئی ہیں۔