جھوٹے مقدمات ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے:طیاب راشد سندھو 

May 13, 2023

شیخوپورہ(نامہ نگار خصوصی ) تحریک انصاف پی پی 140 کے نامزد امیدوار بیرسٹر چودھری طیاب راشد سندھو نے کہا کہ عمران خان کی رہائی ، جمہوریت اور قانون پسند قوتوں کی فتح ہے جو حکمران اتحاد کو ہضم نہیں ہورہی قوم نے اپنے قائد پر بے بنیا وہ مقدمے میں گرفتاری کے خلاف پر امن احتجاج ریکارڈکراکر عمران خان کیساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے سپریم کورٹ نے عمران خان کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیکر پاکستان کو مزید انتشار سے بچا لیا ہے جبکہ قوم جانتی ہے کہ جھوٹے مقدمات تحریک انصاف کے رہنماﺅں اور کارکنان کے حوصلے پست نہیں کرسکتے اورنہ ہی ہمیں آئینی و قانونی حق کےلئے پر امن احتجاج سے روکا جاسکتا ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے کیا اس موقع پر عظمت علی بھٹی ،بلال سیال ، شیخ ظہیر احمد، یاسین بٹ ،امجد سعید بلوچ سمیت دیگر موجودتھے۔

مزیدخبریں