قصور: مختلف واقعات مےں خاتون سمیت 2 افراد کی گھریلو ناچاقی پر خودکشی کی کوشش 

May 13, 2023


قصور (نمائندہ نوائے وقت) قصور اور اسکے نواح میں خاتون سمیت دو افراد کی گھریلو ناچاقی پر خودکشی کی کوشش ۔ محلہ محمد نگر قصور کی رہائشی 29 سالہ رابعہ اصغر نے گھر یلو ناچاقی پر گھر میں رکھا بلیچنگ پی کر خودکشی کی کوشش ریسکیو1122نے مریضہ کو طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا۔جبکہ ویرم چک4کے رہائشی محمد اسلم کی گھریلو ناچاقی پر گھر میں پڑی گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کی کوشش،حالت غیر ہونے پر بھائی محمد سرور علاج کے لیے ٹی ایچ کیو لایا مگر حالت تشویشنا ک ہونے کے باعث لاہور جناح ہسپتال ریفر کردیا گیا ۔

مزیدخبریں