گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) سینئر مسلم لیگی رہنماءو سابق ممبر چیف منسٹر ٹاسک فورس میاں عمر بشیر اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما انعام اﷲ اپل نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ تحریک انصاف اصل میں فاشٹ جماعت ہے ۔ عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک میں جلاﺅ گھیراﺅ کی جو آگ بھڑکائی گئی اس کے ذمے دار عمران نیازی ہیں جو ایک عرصہ سے اپنی پلاننگ پر کام کر کے نوجوانوں کے ذہنوں کو خراب کر رہا تھا جس کی جھلک قوم نے دیکھ لی ہے ۔ عمران نیازی کے بلوائیوں نے حساس علاقوں اور دیگر املاک کو نقصان پہنچایا۔ ریڈیو پاکستان پشاور میں گھس کر اس کو جلایا درجنوں گاڑیاں جلا دیں ۔ عمران نیازی اور اس کے حواری کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔ عمران نیازی کا چہرہ بری طرح بے نقاب ہو چکا ہے اور اس کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جانی چاہیے ۔
عمران نیازی اور انکے حواری کسی رعایت کے مستحق نہیں:میاں عمر بشیر
May 13, 2023