گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) سٹی پولیس افسرمحمد ایاز سلیم کی زیر قیادت لاءاینڈ آرڈر کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس کا فلیگ مارچ۔فلیگ مارچ میں ایس ایس پی آپریشنز حسن افضل، دیگر سنیئرپولیس افسران، ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس اور ضلعی پولیس کے دستوں نے شرکت کی۔ فلیگ مارچ شہر کے مختلف راستوں سے ہوتا ہوا پولیس لائنز میں اختتام پذیر ہوا۔امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کےلئے شہر کے داخلی و خارجی راستوں،اہم شاہراہوں اور چوراہوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی سی پی او ڈیوٹی پر موجود افسران و اہلکاروں سے فرداً فرداً ملے، انکی کارکردگی کو سراہااور آئندہ بھی الرٹ رہتے ہوئے ڈیوٹی سر انجام دینے کی ہدایت کی۔سی پی او نے کہا ہے کہ کسی بھی صورت میں توڑ پھوڑ،روڈ بلاک یا قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت نہ دی جائے گی۔