گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )مسلم لیگ ن کے سابق ممبر صوبائی اسمبلی نواز چوہان نے کہا ہے کہ انصاف کا دوہرا معیارملک و جمہوریت کےلئے زہر قاتل ہے، سپریم کورٹ سے گرفتاری غیر قانونی قرار دینے کے بعد عمران خان کو تمام کیسوں میں ضمانت ملنا افسوسناک ہے، عمران خان کی سیاست نے ملک کو تاریکی کے سوا کچھ نہیں دیا، گرفتاری کے بعد تحریک انصاف کے شرپسندوں کی طرف سے سرکاری املاک کی توڑ پھوڑ،پاک فوج کے افسران کی تنصیبات اور کورکمانڈر کے گھر توڑ پھوڑ اور جلانے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ کے مختلف علاقوں سے ملاقات کےلئے آئے مختلف وفود و اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں انتشار پھیلانے اور سرکاری و نجی املاک کو جلانے و قیمتی اشیاءچرانے میں ملوث تحریک انصاف کو کالعدم قرار دیا جائے اور اس پر پاکستان میں مکمل پابندی عائد کی جائے۔
انصاف کا دوہرا معیارملک و جمہوریت کےلئے زہر قاتل ہے: نواز چوہان
May 13, 2023