پاکستان کے عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں :افضل علی ورک 

May 13, 2023


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے ضلعی رہنما سابق یو سی چیئرمین و امیدوار پی پی 139 حاجی محمد افضل علی ورک نے کہا کہ حکمرانوں نے عمران خان کو گرفتار کرا کرجس لاقانونیت کی بنیاد رکھی سپریم کورٹ نے عمران خان کی رہائی یقینی بنا کر اس سیاہ باب کو ہمیشہ کیلئے دفن کردیا ہے امپورٹڈ حکومت کو جمہوری اقدار کا کوئی پاس نہیں یہ اپنے اقتدار کو دوام دینے کی خاطر ہر اوچھے ہتھکنڈے اختیار کررہے ہیں پاکستان کے عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور انہیں ہی وزیر اعظم دیکھنا چاہتے ہیں۔

مزیدخبریں