فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کے جلا¶ گھیرا¶ سے فیصل آباد میں معمولات زندگی متاثر رہے۔ تفصیل کے مطابق فیصل آباد میں بڑی مارکیٹیں، ریسٹورنٹس بھی دوپہر تک بند رہنے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہا۔ ٹرانسپورٹ بھی جزوی طور پر بند ہونے سے شہریوں کو دشواری پیش آتی رہی۔ انٹرنیٹ مکمل طور پر بند ہونے سے کاروباری سرگرمیاں اور امور زندگی بری طرح متاثر ہیں۔ جلا¶ گھیراﺅ کرنے والے پی ٹی آئی کے مقامی لیڈرز سمیت پانچ ہزار سے زائد افراد کیخلاف مختلف تھانوں میں تیس مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ پی ٹی آئی کی مقامی لیڈر شپ نے ضمانت قبل از گرفتاری کروانے کیلئے عدالتوں سے رجوع کر لیا۔
معمولات متاثر
فیصل آباد: تحریک انصاف کے جلا¶ گھیرا¶ سے معمولات زندگی متاثر
May 13, 2023