ترکیہ انتخابات،بیرون ممالک میں ڈالے گئے ووٹ استنبول پہنچا دئیے گئے


انقرہ(این این آئی)بیرون ممالک میں مقیم ترک شہریوں کے ووٹز کو ترکیہ لانے کا عمل مکمل ہو گیا۔گزشتہ روز کینیڈا سے آخری ووٹز کے بیگ کو ترکش ایئرلائنز کے ذریعے استنبول ایئرپورٹ لایا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ان بیگزکو انتخابی اہلکاروں اورسیاسی جماعتوں کے نمائندوں کی نگرانی میں سیل کیا گیا اور ایک کمرے میں رکھا گیاجس میں سٹیل کے دروازے پرسات تالے لگے ہوئے تھے۔
 بیگز انقرہ میں غیر ملکی ڈسٹرکٹ الیکشن بورڈ کو پہنچائے جائیں گے۔بیرون ملک مقیم 1.76 ملین سے زائد ترک شہریوں نے صدر اور پارلیمانی نمائندوں کے انتخاب کے لیے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
ترکیہ انتخابات

ای پیپر دی نیشن