مکہ مکرمہ (اے پی پی)حرمین الشریفین انتظامیہ نے کہا ہے کہ حرم شریف کے قالینوں کو مستقل بنیادوں پر صاف اورمعطرکیا جاتا ہے ۔ سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق حرمین الشریفین انتظامیہ کے معاون ڈائریکٹر جنرل برائے امور خدمات جابر الودعانی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حرم شریف کے قالینوں کی صفائی اور دھلائی کے لیے سپیشل لانڈری قائم کی گئی ہے جو جدید ترین آلات سے لیس ہے۔
ماہرین کی ایک ٹیم بھی قالینوں کی صفائی اور دھلائی اپنی نگرانی میں کراتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایک گھنٹے میں 240 میٹر طویل قالین دھو دیا جاتا ہے اور سکھانے کے بعد انہیں گوداموں میں رکھا جاتا ہے۔
مسجد حرام/ صفائی