گوجرانوالہ: دودھ دہی کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ‘ شہری پریشان

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) دودھ دہی کے ریٹ میں اضافہ، گوالوں، شیرفروشوں اور ڈیری فارم مالکان نے من مانے ریٹ بڑھا دیئے، دیہاڑی دار مزدور طبقہ پریشان، پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ریٹ کنٹرول کرنے میں ناکام ہوگئے۔ اطلاع کے مطابق گوجرانوالہ شہر اور گردنواح میں شیر فروشوں، گوالوں اور ڈیری فارم مالکان نے دودھ دہی کے ریٹ میں خودساختہ اضافہ کردیا ہے، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ریٹ لسٹ کے مطابق دودھ فی لٹر 150 اور دہی کی قیمت 160 روپے کلو مقرر کی گئی ہے جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ماڈل ٹاون، جناح روڈ، دھلے، عالم چوک، سلطان پورہ، گرجاکھ، باغبانپورہ، نوشہرہ روڈ، گورونانک پورہ، کھیالی دروازہ، سیٹلائٹ ٹاون، کچی فتومنڈ، پیپلزکالونی، شاہین آباد و دیگر علاقوں کے دودھ فروش اور ڈیری مالکان نے ملی بھگت سے دودھ کے ریٹ میں 50 روپے فی لٹر تک اضافہ کر کے دودھ فی کلو 200 روپے اور دہی 220 روپے میں فروخت کررہے ہیںشہریوں نے چیف سیکرٹری پنجاب،کمشنر گوجرانوالہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شہریوں کی بنیادی ضرورت دودھ کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کرنے والے ڈیری مالکان کے خلاف فوری آپریشن کرکے مناسب قیمت میں عام عوام کو دودھ مہیا کیا جائے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...