لاہور(کامرس رپورٹر )پیٹری اوٹک کے صدر اور تاجر رہنما میاں متین نے کہا ہے کہ اگر پرویز الٰہی (جو کہ منجھے ہوئے سینئر سیاستدان ہیں) کی باتوں پر عمل کیا جاتا تو آج حالات مختلف ہوتے قومی اسمبلی کی نشستوں سے علیحدگی اور پنجاب حکومت کو ختم کرنے سے تحریک انصاف کا بہت نقصان ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ پرویز الٰہی کے مشوروں کو اہمیت دی جائے۔