لاہور(نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے مظاہروں کے دوران زخمی ہونے والے لاہور پولیس کے ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی تاحال سروسز ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔یاد رہے کہ چوٹ لگنے سے علی ناصر رضوی کی آنکھ متاثر ہوئی تھی اور وہ سروسز ہسپتال میں وی وی آئی پی بلاک میں زیرعلاج ہیں۔ اس حوالے سے میڈیکل بورڈ نے علی ناصررضوی کی آنکھ کا آپریشن بھی کیا ہے۔ایم ایس سروسز ہسپتال ڈاکٹر احتشام کا کہنا ہے کہ آپریشن کے بعد علی ناصر رضوی کی آنکھ میں بہتری آ رہی ہے۔امید ہے علی ناصر رضوی کو ویژن میں کوئی مسئلہ نہیں ہو گا۔ان کو بہترین آئی سپیشلسٹ چیک کر رہے ہیں۔