لاہور(نیوزرپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی دارالحکومت سے نامزد امیدوار ان سابقہ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور پارٹی عہدیداران عندلیب عباس، غلام محی الدین دیوان، عبدالکریم خان، شیخ امتیاز، محمود زبیر نیازی نے اپنے جاری کردہ مشترکہ رد عمل میں کہا کہ عمران خان حکمرانوں کے سامنے چٹان بن کر کھڑا ہے۔ تحریک انصاف اپنے اصولی موقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گی۔ مقدمات گرفتاریاں تحریک انصاف کی قیادت اور کارکنان کے حوصلے پست نہیں کر سکتی ۔چیئرمین عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں تمام کیسوں میں ضمانت کی منظوری کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ اللہ تعالی کا جتنا بھی شکر کریں وہ کم ہے۔ آج حق اور سچ کی فتح ہوئی ہے اور پی ڈی ایم ٹولے کے منہ پر زور دار طمانچہ لگا ہے۔ پوری پی ڈی ایم کو مرچیپاں لگی ہوئی اور چیخیں نکل رہی ہیں۔ سپریم کورٹ کی طرف سے عمران خان کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیا گیا جس کے بعد امپورٹڈ حکمرانوں کیلئے شرم سے ڈوب مرنے کا مقام ہے۔ جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات قائم کئے جا رہے ہیں۔ عمران خان سمیت دیگر پارٹی رہنماو¿ں کو مسلسل انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ تحریک انصاف کو مسلسل دیوار سے لگانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ عمران خان ہر محاذ پر سرخرو ہوں گے۔ رہنماو¿ں نے کہا کہ فسطائی اورفاشسٹ حکمران انتقام کی آگ میں جل رہے ہیں۔