سعودی طالبہ نے امریکن اورل میڈیسن ایسوسی ایشن کا ایوارڈ جیت لیا

May 13, 2023 | 10:49

ہارورڈ یونیورسٹی میں سعودی سکالرشپ کی طالبہ "ملاک الھدلق" نے اپنی تحقیق کے عوض امریکن اورل میڈیسن ایسوسی ایشن کی جانب سے پیش کردہ لیسٹر برکٹ ایوارڈ جیت لیا۔ اپنی تحقیق کے ذریعے ملاک منہ میں کینسر سے پہلے کی سفید تبدیلیوں کے علاج کے لیے ایک نئے طریقہ تک پہنچ گئی۔ انہوں نے اپنی تحقیق جارجیا کے شہر سوانا میں ایسوسی ایشن کی سالانہ کانفرنس میں پیش کی۔ملاک الھدلق نے "العربیہ ڈاٹ نیٹ" کے ساتھ اپنے انٹرویو میں کہا کہ میں نے کنگ سعود یونیورسٹی کے شعبہ دندان سازی سے گریجویشن کیا اور میرا ٹیچنگ اسسٹنٹ کے طور پر سپیشلائزیشن کا تقرر کیا گیا۔ اسی لیے میں نے امریکہ اور کینیڈا میں پروگراموں کے لیے درخواست دی اور مجھے ہارورڈ کے پروگرام میں قبول کرلیا گیا۔ مجھے ڈینٹل کالج اور آنکولوجی سنٹر کلینک میں تربیت دی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ اس تربیت نے میری توجہ اس طرف مبذول کرائی کہ منہ کے کینسر میں مبتلا مریض اور منہ میں کینسر سے پہلے کی تبدیلیوں میں تعلق پر تحقیق کی جائے۔ منہ میں ہونے والی سفید تبدیلیوں میں سے 90 فیصد منہ کے کینسر تک پہنچ جاتی ہیں۔ ان سفید تبدیلیوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کا واحد طریقہ انہیں جراحی یا لیزر سے ہٹانا ہے۔ملاک نے مزید بتایا کہ ہم نے ایک ایسے فارماسولوجیکل علاج کی تلاش شروع کردی جو ان داغوں یا تبدیلیوں کو اس طرح دور کرکے کہ ان کے دوبارہ نہ بننے کا یقین بھی حاصل ہوجائے۔ تحقیق کے دوران معلوم ہوا کہ ایک ایسی کریم ہے جو جسم میں مدافعتی نظام کی طرح کام کرتی ہے۔ یہ مدافعتی خلیے کینسر کے باعث تبدیلیوں پر حملہ آور ہوتے ہیں۔ ہم نے یہ طریقہ مریضوں پر استعمال کرنا شروع کیا اور اس طریقے کے درست ہونے کی تصدیق بھی حاصل کرلی ہے۔ملاک الھدلق نے مزید کہا کہ میں نے یہ تحقیق امریکن اورل میڈیسن ایسوسی ایشن کی سالانہ کانفرنس میں پیش کی تھی جہاں اس کو بہت پذیرائی ملی کیونکہ تحقیق کے پیش کنندہ پی ایچ ڈی کے طالب علم تھے۔ تحقیق کے آئیڈیا پر عمل ڈیپارٹمنٹ کے ڈاکٹرز کے تعاون سے کیا گیا۔الھدلق نے وضاحت کی کہ منہ کا کینسر عام طور پر منہ کی چپچپا جھلیوں میں تبدیلیوں سے پہلے ہوتا ہے جس میں مستقل سفید دھبے بھی شامل ہوتے ہیں۔ کینسر سے پہلے کی ان سفید تبدیلیوں کا علاج انہیں جراحی سے ہٹانا ہے لیکن مریضوں کے ایک بڑے تناسب میں یہ تبدیلیاں واپس آسکتی ہیں۔ اس تحقیق میں ہم نے کینسر سے پہلے کی سفید تبدیلیوں کے لیے ایک ٹاپیکل غیر جراحی علاج کے طور پر imiquimod کریم کا استعمال کیا ہے۔

مزیدخبریں